۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محبوبہ مفتی و عمر عبداللہ

حوزہ/ جموں و کشمیر انتظامیہ بی جے پی اور اس کی حال ہی میں تشکیل شدہ کنگز پارٹی کی مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ وہ اس طرح کہ بی جے پی امیدواروں کے خلاف کھڑا ہونے والے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی مہم چلانے سے روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی یو این اآئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کے خلاف کھڑا ہونے والے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے اور انہیں آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کے لئے درکار سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: 'وہ امیدوار، جن کا تعلق بی جے پی سے نہیں ہے، کو آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہیں سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے۔ لیکن بی جے پی اور ان کے پراکسیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے ہر ایک سہولیت فراہم کی جا رہی ہے۔ کیا یہ وہ جمہوریت ہے کہ جس کا دعویٰ کل امریکہ کے نئے صدر کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو کے دوران کیا گیا۔عمر عبداللہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: 'جموں و کشمیر میں یہ کس طرح کے انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے۔ کیا یہ وہ محفوظ اور دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر ہے جس کے بارے میں وزیر داخلہ کل ٹویٹ کر رہے تھے۔

ان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا: 'جموں و کشمیر انتظامیہ بی جے پی اور اس کی حال ہی میں تشکیل شدہ کنگز پارٹی کی مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ وہ اس طرح کہ بی جے پی امیدواروں کے خلاف کھڑا ہونے والے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے۔ اگر سیکورٹی کی صورتحال انتخابی مہم چلانے کے لئے سازگار نہیں ہے تو انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .