۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام جواد اژه‌ئی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد عالم دین حجت الاسلام ڈاکٹر جواد اژہ ئی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

باسمہ تعالیٰ 

مجھے بہت ہی افسوس اور دکھ کے ساتھ ، مجاہد عالم ، جناب حجت الاسلام آقائے ڈاکٹر جواد اژہ ئی کی وفات کی خبر ملی۔
ایک عظیم اور ممتاز شخصیت جس نے خلوص کے ساتھ اور کسی معمولی دکھاوے کے بغیر کئی سال کی عظیم اور مبارک جدوجہد کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے ملک اور انقلاب اسلامی کے لئے ناقابل فراموش یادیں چھوڑی۔
یورپ میں اسلامی طلبہ کی انجمنوں کا قیام، ملکی سطح پر باصلاحیت اسکولوں کا قیام، باصلاحیت نوجوان طبقے کی پدرانہ مدیریت اور بین الاقوامی سطح پر تحصیل علم کا سنہرا مواقع فراہم کرنا، ان کی بے نظیر  یادگاریں ہیں۔
یہ خاموش مجاہد، جو کہ ایک عزیز شہید کے بھائی اور شہید آیت اللہ بہشتی کے داماد تھے، نے ایمان اور انقلاب کی ٹھوس بنیادوں پر باصلاحیت افراد کی تربیت و پرورش کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سرفراز اور سرخرو ہو کر خدائے رحمان سے جا ملے۔ 

میں گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کی صابرہ اہلیہ، فرزندوں اور دیگر رشتہ داروں اور پسماندگان کے ساتھ ملک کی با صلاحیت طلباء کی انجمنوں سے بھی تعزیت کرتا ہوں۔ مرحوم کی مغفرت کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہوں۔

سیّدعلی خامنه‌ای
14نومبر 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .