۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ قم نے حجت الاسلام و المسلمین داؤد فیرحی کی رحلت پر تعزیزی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام و المسلمین داؤد فیرحی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

فاضل اور دانشور عالم دین مرحوم حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر داؤد فیرحی (طاب ثراہ) کی رحلت پر بہت دکھ ہوا۔

میں اس جلیل القدر دانشور کی رحلت پر ان کے دوستوں، شاگردوں اور حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز میں ان کے چاہنے والوں اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت عرض کرتا ہوں۔ خداوند متعال مرحوم پر رحمتیں نازل فرمائے۔ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

12 نومبر 2020؁ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .