۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ مرجع تقلید شیعیان آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستان کے شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید شیعیان آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستان کے شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اسطرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رحلت کی خبر سن کر بیحد افسوس ہوا-
انہوں نے پاکستان میں معارفِ اہلبیت علیہ السّلام کی ترویج کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
اس عالِم کی رحلت سے واقع ہونے والے نقصان پر میں پاکستان کہ حوزات علمیہ، انکے محترم خانوادہ اور بالخصوص حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

خداوند متعال انکی روح کو غریق رحمت اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

22 ربیع الاول 1442
ناصر مکارم شیرازی
قم المقدس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .