۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امام خمینی(ره) کی فکر اور سیرت قرآن کی روشنی میں، سیمینار کا انعقاد

حوزہ/ دوسرا بین الاقوامی سیمینار بعنوان "امام خمینی (رح) کی فکر اور سیرت قرآن کی روشنی میں" وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبہ "قرآن و عترت" کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوسرا بین الاقوامی سیمینار بعنوان "امام خمینی (رح) کی فکر اور سیرت قرآن کی روشنی میں" وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبہ "قرآن و عترت" کے زیر اہتمام کے ساتھ شراکت میں امام خمینی (رح)، کے اقوال و آثار کی ترتیب و اشاعت کے ادارے کے تعاون اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی و دیگر علمی، و تعلیمی اور ثقافتی اداروں کی شراکت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

سیمینار میں  « اخلاقی اور معاشرتی میدان میں امام خمینی(رح) کے فکری نظام پر قرآن کے اثرات »، «مطلوب طرز حکمرانی افکار و عمل امام خمینی(رح) میں»، «اخلاقیات کی بنیادیں امام خمینی(رح) کے افکار میں»، «مھجوریت قرآن اور قرآن کی جانب بازگشت»، «اخلاقی اقدار کو عملی بنانے کی حکمت عملیاں»، « قرآن و اہل بیت(ع) کے انقلاب امام خمینی(رح)میں اثرات»، « امام خمینی(رح) کے اخلاقی اصول اور قرآن و سنت» اور « امام خمینی(رح) کی معاشرتی فکر میں قرآنی حوالہ جات کے اطلاق» جیسے موضوعات پر تحریر میں مقالہ، اکیس دسمبر تک ارسال کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ: قابل قبول مقالوں کو اہم دستاویزی ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے  http://imam-quran.ir/  پر رجوع کرسکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .