۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حسینی

حوزہ/ امام جمعہ شہر راوند ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سنت حسنہ اور اخلاق دنیا کے لئے ایک نمونہ بن چکے ہیں ، کہا کہ دشمن دنیا میں پیغمبرِ اِسلام (ص) اور اسلام ناب محمدی کی اخلاقی خوبیوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آنحضرت کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران ،امام جمعہ شہر راوند حجت الاسلام سید مہدی اصل حسینی نے حوزہ نیوز کے نمائندے سے کاشان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ، امریکی اور افریقی ممالک پیغمبر اسلام (ص) کی اخلاقی خصوصیات کی جذابیت کی وجہ سے اسلام کی طرف رجوع کر رہے ہیں اسی لئے ایک عیسائی پادری نے فرانسیسی صدر میکرون کو بتایا تھا کہ یورپ میں اسلام کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگ اپنے بیٹوں کا نام محمد رکھیں گے۔

انہوں نے پیغمبراسلام(ص) کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت  قرار دیا اور مزید کہا کہ دنیا بھر میں دین مبین اسلام کے پھیلاؤ سے خطرہ محسوس کرتے ہوئے ، دشمن رائے عامہ میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر دین اسلام کو مسخ اور بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راوند کاشان کے امام جمعہ نے پیغمبر اسلام(ص) کی توہین کو اسلامی وحدت و اتحاد کی ضرورت جانا اور وضاحت کی کہ جلد ہی پیغمبرِ اِسلام(ص) کی حقانیت ، دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کردے گی اور ہم پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی اور توہین کرنے والوں پر لعنت بھیجیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .