۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
گرفتاری

حوزہ/ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلان میں کہا کہ حساس ادارے کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف آپریشنل سلیپر سیلز کو ڈھونڈ نکال کر گرفتار کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی استکبار اور اس کے حلیف ممالک کو ایران کے خلاف ترکیبی جنگ کے تمام مہرے بیک وقت استعمال کرنے کے باوجود ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہائبرڈ وار کے ففتھ کالمز کو توڑنے کے لئے پیچیدہ آپریشن کی حکمت عملی کے تحت تھوڑے وقت کے لئے ڈھیل دے کر دہشتگردوں کے لانچنگ پیڈ کو ٹریس کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلان میں کہا کہ حساس ادارے کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق آرگنائزیشن (ایم کے او) کے مختلف آپریشنل سلیپر سیلز کو ڈھونڈ نکال کر گرفتار کر لیا ہے۔

ان سیلز کی گرفتاری کے بعد بڑی مقدار میں ان کے زیر استعمال ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں مارٹر بم، دستی بم، دستی بم بنانے کا سامان، ہتھیار اور مولوٹوف کاک ٹیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تمام دہشت گردانہ کاروائیاں یورپی ملک البانیہ کے دارلحکومت تیرانہ میں موجود منافقین خلق کے گڑھ (کیمپ) سے براہ راست ہدایات کے تحت کی گئی ہیں۔

البانیہ وہ یورپی ملک ہے جہاں امریکی استکبار کی سرپرستی میں منافقین خلق کے 2000 ہزار تخریب کاروں کو ایران کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیوں کو داخلی سہولت کاروں کے ذریعے آپریٹ کرنے کے لئے بسایا گیا ہے۔

لیکن ایران کے حساس اداروں نے پیچیدہ نوعیت کے جامع اور مربوط انٹیلی جنس آپریشنز کے ذریعے بیرونی ایجنٹوں کے بلوں کا سراغ لگا کر امریکا اور اس کے مہروں کی چالوں کو ناکام بنا ڈالا ہے۔


لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .