۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عباس محمد حسنی

حوزہ/ایرانی افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن خاص طور پر امریکہ، جنگِ نرم اور میڈیا وار کے ذریعے ایرانی قوم بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو اسلامی نظام سے مایوس کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ ایران کے نوجوان اہل بصیرت، دشمن شناس اور میدان میں حاضر ہیں اور ہمیشہ کی طرح شیطان بزرگ امریکہ کو غلطی کرنے کی مہلت بھی نہیں دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ حجۃ ‌الاسلام والمسلمین عباس محمد حسنی نے تہران کے ایک آرمی گراؤنڈ میں ایرانی زمینی افواج کے ایک اجتماع سے خطاب میں، ایرانی عوام کے ساتھ امریکی حکومت کی دشمنی کے بارے میں قائدینِ انقلاب کے فرامین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 1332شمسی سے اب تک تمام سازشوں، مسائل اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ملوث رہا ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف دینِ اسلام کا دشمن ہے بلکہ عالمِ انسانیت اور دنیا کے تمام مذاہب کا دشمن ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام اور اسلامی نظام کے خلاف امریکی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایرانی قوم کو ذلیل و رسوا کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایران عراق جنگ میں صدام کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی اور حمایت کی، طبس کے واقعے میں ایران پر براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کی، داخلی دشمنوں اور منافقین کے ذریعے ملکی اعلیٰ حکام اور عوام کا قتل عام کیا، تیل کے ذخائر پر حملہ کیا اور خلیج فارس میں آئل ٹینکرز اور مسافر بردار طیاروں پر حملہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کے امن و سلامتی پر حملہ کرنے کیلئے کسی بھی موقع سے گریز کرنے والا نہیں ہے۔

ایرانی افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی غیر قانونی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی موجودہ پابندیاں غیر قانونی اور تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن پابندیاں ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسنی نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جہادِ تبیین پر زور دیا اور مزید کہا کہ دشمن خاص طور پر امریکہ، جنگِ نرم اور میڈیا وار کے ذریعے ایرانی قوم بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو اسلامی نظام سے مایوس کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لہٰذا ہمیں جِہادِ تبیین کے ذریعے امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے اور حقائق کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایرانی نوجوان اہل بصیرت، دشمن شناس اور میدان میں حاضر ہیں اور ہمیشہ کی طرح شیطان بزرگ امریکہ کو غلطی کرنے کی مہلت بھی نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .