۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سید احمد علم الهدی

حوزہ/ آئی آر جی سی نے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش الظلم سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے مقدس شہر مشہد میں عدم استحکام پیدا کرنے، بدامنی پھیلانے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ فورسز نے مشہد کے امام جمعہ آیت اللہ احمد علم الھدی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

آئی آر جی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے فورسز نے مشرقی صوبہ خراسان رضوی میں "جیش الظلم" نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی شناخت اور انہیں گرفتار کرلیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ٹیم نے مقدس شہر مشہد میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کا ارادہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل کے دفتر پر بھی حملہ کرنا تھا۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں دہشت گردوں کے تمام ایجنٹوں کی بھی شناخت کر لی گئی ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .