۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عراق

حوزہ/ عراقی وزارت داخلہ نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک سے داعش کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک سے داعش کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایک اور دہشت گرد کو صوبہ نینوا میں گرفتار کیا گیاہے، جو "دیوان الجند" نامی دہشتگرد گروپ میں سرگرم عمل تھا۔

عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل پولیس یونٹ گشت کے دوران، صوبہ کرکوک کے العباسی علاقے سے دہشت گردی ایکٹ کے آرٹیکل 4 کے تحت مطلوب دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ادھر ، عراقی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور داعشی دہشت گرد کو شمالی عراق کے صوبہ نینوا سے گرفتار کیا ہے جو کہ "دیوان الجند" نامی دہشتگرد گروہ میں سرگرم عمل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .