حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے،اسلامک یونیورسٹی نجف اشرف میں آیت اللہ سید محمد باقر حکیم(رح)کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک ترقی پذیر دین ہے ہمیں بہت ہی ہوشیاری سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ آج عالمی استکبار ہماری نوجوان نسل کے عقائد اور نظریات کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ عالمی استکبار خواتین کو ہوس کا نشانہ بنانا چاہتا ہے اور اس کام کوجوانوں کو دھوکہ دینے کے لئے جعلی اور وہمی نمونے تشکیل دے کر کرتا ہے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے بیان کیا کہ درحالیکہ دین اسلام جوانوں کو ایک عظیم نمونہ متعارف کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ عظیم نمونہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے شخصیت کی تشکیل میں عقائد ، تعلیم و تربیت، ماحولیات اور نمونہ کے چار عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ یہاں حق اور باطل کے مابین کشمکش ہے اور ہر ایک اپنے لئے ایک ایسا نمونہ عمل فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے۔