۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اسلامی خاندان

حوزہ/ افراد خانہ کی اصلاح سے آئیڈیل سماج کی تعمیر ممکن ہو۔ افراد خانہ بہتر ہوں گے تو سماج، معاشرہ، عدلیہ، حکومت، بہتر ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند اور گرلس اسلامک آرگنائزیشن دربھنگہ کے زیر اہتمام اتوار کو لٹل ڈفودل اسکول میں ملک گیر مہم کے اندر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سہناز بیگم (صدر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین دربھنگہ نے کی۔انہوں نے کہا کہ سماج کو بنانے میں خاندان کا بڑا رول ہے۔سماج کے نوجوان طبقہ کو مضبوط اور مضبوط خاندان کی اہمیت سمجھانے اور بتانے کی ضرورت ہے۔اس مقابلہ کے ذریعے خاندان کے بارے میں بچوں کی رائے خاندانی نظام میں کمزوریوں اور خوبیوں کو سمجھنا تھا۔تاکہ انکی سمجھ کو پروان چڑھایا جائے،اس مہم میں انکی موجودگی کو موضوع بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ افراد خانہ کی اصلاح سے آئیڈیل سماج کی تعمیر ممکن ہو۔ افراد خانہ بہتر ہوں گے تو سماج، معاشرہ، عدلیہ، حکومت، بہتر ہوں گے۔اس کو موضوع روشنی ڈال کر طالبات کو مضبوط اور خوشحال خاندان کا سبق سکھانے کے لیے مضمون نگاری مقابلہ کے ذریعے سنہرا موقع دیا گیا۔

اس مضمون نگاری مقابلہ میں کامیاب افراد کو 28 فروری کو دن کے 2 بجے ایک تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .