حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل و ممبر جی بی اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ اور سابقہ ممبر جی بی اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ بھی موجود تھیں اجلاس میں شعبہ خواتین سے متعلق مختلف امور پر بات چیت اور مشاورت کی گئی۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور خواتین اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الہیٰ معاشرے اور علوی سیاست میں خواتین کا اہم کردار ہے ، خواتین کی تربیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانےکیلئے آپ خواتین اراکین اسمبلی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔