۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین منتخب

حوزہ/ اراکین شوریٰ عمومی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان منتخب کرلیا ۔ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے نومنتخب چیئرمین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن برائے انتخاب چیئرمین کا اسلام آباد میں خوش اصلوبی سے انجام ہوا ۔اراکین شوریٰ عمومی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان منتخب کرلیا ۔ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے نومنتخب چیئرمین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز اراکین شوریٰ نے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو بھاری اکثریت سے نیا چیئرمین منتخب کرلیا ، نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا اور ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر کارکنان اور عہدیداران کے جذبات دیدنی تھے ، فضاء لبیک یا حسینؑ اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ شوریٰ عمومی کے سامنے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ سید باقرعباس زیدی کے نام بطور امیدوار برائے چیئرمین پیش کیئے گئے تھے۔ اراکین شوریٰ عمومی نے کثریت رائے سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .