۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن

حوزہ/ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نےالہیٰ جماعت کےاراکین کی صفات اور خصوصیات کے موضوع پر خصوصی گفتگو فرمائی اور تقویٰ اور اخلاص کی تاکید کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے تیسرے روز کی پہلی نشست منسوب با شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کا باقائدہ تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ جس میں نظامت کے فرائض مرکزی رہنماعلامہ مختاراحمد امامی انجام دے رہے ہیں۔

اجلاس میں سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین ،سابق مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سیکریٹری شوریٰ عالی علامہ حسنین عباس گردیزی، مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی،علامہ غلام شبیر بخاری،علامہ اقبال بہشتی ، اسدعباس نقوی سمیت دیگر شخصیات اسٹیج پر جلوہ افروزہیں۔ جبکہ اجلا س میں ملک بھر سے مرکزی ، صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی قائدین و رہنما شریک ہیں۔

آغاز میں مرکزی رہنما و چیئرمین کنونشن ملک اقرارحسین نے اس موقع پر کنونشن کے اہداف و مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے معزز شرکائے کنونشن کا شکریہ ادا کیا ۔

جنرل سیکریٹری شوریٰ عالی علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے شہید قائد کی سیرت و حیات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اراکین شوریٰ عمومی کو نئے اراکین شوریٰ عالی اور مرکزی چیئرمین کے انتخاب کے سلسلے میں شرائط اور قریقہ کار سے آگاہ کیا۔

سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نےالہیٰ جماعت کےاراکین کی صفات اور خصوصیات کے موضوع پر خصوصی گفتگو فرمائی اور تقویٰ اور اخلاص کی تاکید کی ۔

آ ج کے اجلاس میں شوری عمومی کے اراکین 7 نئے اراکین شوریٰ عالی بشمول 4علماء و 3 ٹیکنوکریٹس اور مرکزی چیئرمین کاانتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے انجام دیں گے ۔ جبکہ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین آئندہ تین سالوں کے لئے ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان کریں گے اور ان سے حلف لیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .