۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
صدر منتخب

حوزہ/  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ تین روزہ گولڈن جوبلی کنونشن 27 دسمبر2019 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ تین روزہ گولڈن جوبلی کنونشن 27 دسمبر2019 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں علماء کرام ودانشوار حضرات نے شرکت کی صوبہ سندھ سے اصغری کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز شب شہداء کی تقریب سے ہوا جس میںدانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق ،علامہ قربان علی بھٹ شاہی ،علامہ دوست محمد سعیدی نے خطاب کیاکنونشن کے دوسرے روز مزاکرہ بعنوان امام زمانہ کی معرفت  اور ظہور میں رکاوٹیں کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میںڈاکٹر زاہد حسین زاہدی ،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ باقر زیدی علامہ فدا حسین عابدی،علامہ حسن صلاح الدین نے گفتگو کی،کنونشن میں دیگر علماء کرام کے دروس بھی منعقد ہوئے جن میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ علی بخش سجادی ،شیعہ علماء کائونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی ،علامہ عبد المجید بہشتی شامل تھے ،کنونشن کی اہم نشست ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک نامور اسکارلز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی جن میںڈاکٹر سجاد رئیسی،ڈاکٹر غلام علی ،ڈاکٹرواحد جتوئی ،ڈاکٹر عرفان میرانی، ڈاکٹرسعید ابرو شامل تھے جنہوں نےتعلیمی میدان میں نوجوانوں کی کامیابی پر گفتگو کی،کنونشن کے آخری تو29 دسمبر 2019 کو یوم رہبر انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی نے کی جس میں دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا کانفرنس کے آخر میں نئے میر کارواں کا اعلان کیا گیا جس میں انتظارمہدی کواصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50واںدوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی نےنئے مرکزی صدر کا اعلان کیا اور ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدرانتظار مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میںدوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب ہوئے۔
مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود اصغری نوجوانوں اور علماء کرام  نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا  نو منتخب مرکزی صدرانتظار مہدی نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے ظہور کیلئے ہر وقت زمینہ سازی کرتے رہیں گےاور ہم امام زمانہ کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .