۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اصغریہ اسٹونٹس

حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50ویں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن کا انعقاد27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکزی بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ سالانہ تنظیمی کنونشن "عاشقانِ مہدی ؑ و یوم رہبر انسانیت” کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50ویں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن کا انعقاد27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکزی بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ سالانہ تنظیمی کنونشن "عاشقانِ مہدی ؑ و یوم رہبر انسانیت” کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن کے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔عاشقان مہدیؑ کے عنوان سے کنونشن کا مقصد پوری دنیا منجی بشریت کے انتظار میں ہے ،اور اس انتظار کو افضل عبادت کہا گیا ہے انتظار کے کچھ لوازمات اور تقاضے ہیں جن میں سے ایک ،انسان کا سماجی ،باطنی اور روحانی طور پر اس کے لئے آمادہ ہونا ہے۔ انتظار کرنے والے شخص کو چاہئے کہ ہمیشہ اس دور کی ضروری خصوصیات اپنے اندر محفوظ رکھے جس کا وہ انتظار کررہا ہے۔حضرت حجت عج کی حکومت کا زمانہ در حقیقت توحید ،عد و انصاف ،حق و صداقت ،اخلاص و بے لوثی اور عبودیت خداوندی کا دور ہوگااصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی دفتر المہدی سینٹر جامشوروسے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق 50واں سالانہ گولڈن جوبلی "عاشقانِ مہدیؑ و یوم رہبر انسانیت ” کنونشن کا انعقاد27 سے 29 دسمبر کو میں ہوگا۔

مرکزی صدر کی ہدایت پر کنونشن کی رابطہ مہم تیز کردی گئی ہے یاد رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونشن ہر سال ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہورہا ہے جس شب شہداء،ایجوکیشن کانفرنس،طلبہ کے درمیان تقریری  مقابلےاور معروف علماء کرام وا دانشوار حضرات کے دروس ،اور نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا کنونشن میںصوبہ بھر سے اے ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کریں گے جبکہ علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین بھی شریک ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .