۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن

حوزہ/اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان واصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 33 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان’’ ناصرانِ امام مہدی عج و یوم حسینؑ‘‘ 27 مارچ 2020 بروز جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں بزرگ عالم دین شہید قائد کے باوفا ساتھی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان واصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 33 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان’’ ناصرانِ امام مہدی عج و یوم حسینؑ‘‘ 27 مارچ 2020 بروز جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں بزرگ عالم دین شہید قائد کے باوفا ساتھی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہےجس میں سندھ بھر سے اصغریہ کےکارکن بھرپور شرکت کریں گےکنونشن سے ملک بھر کے جیدعلماء کرام ودانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دیں گے۔

کنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسین ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میںنئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔چیئر مین کنونشن انجینئر غلام رضا جعفری (رکن نگہبان کائونسل اصغریہ) نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عالمی استعماری، صہیونی اور سفیانی قوتیں مشرق وسطیٰ سمیت وطن عزیز پاکستان میں لڑاو اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،جن کا بنیادی ہدف منتقم خون حسینؑ، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عج کے ظہور پرنور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنے والی حقیقی اسلامی قوتوں کے خلاف مکروہ سازشیں کرنا ہے تاکہ امام مہدی کے ظہور کو روکا جائے، جو کہ مکہ معظمہ سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداءدینے کے باوجود پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .