۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سید شکیل شاہ حسینی‎

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے اصغریہ تحریک کے 4 یوم تاسیس کے موقع پہ تحریک کے کارکنان ذمہ داران اور علمائے کرام کے خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مکتب اہلبیت علھیم السلام کے پیروکار ہر دور میں منظم اور متحرک رہتے ہوئے ہر خطے میں اپنے حصے کا کام سرانجام دیتے آرہے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے اصغریہ تحریک کے 4 یوم تاسیس کے موقع پہ تحریک کے کارکنان ذمہ داران اور علمائے کرام کے خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مکتب اہلبیت علھیم السلام کے پیروکار ہر دور میں منظم اور متحرک رہتے ہوئے ہر خطے میں اپنے حصے کا کام سرانجام دیتے آرہے ہیں  جب کہ دشمنان دین و ملت جعفریہ ہر دور میں امت میں درمیان نفاق پھلانے کے باوجود رسوا اور شکست آفتہ ہیں۔ سندھ میں اصغریہ نے یونیورسٹی کا کردار ادا کیا ہے جس سے گریجویٹ ہونے والے افراد وطن عزیز پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں،

سید شکیل شاھ حسینی نے مزید کہا ہے کہ اصغریہ تحریک نے اپنے 4 سال کے مختصر دور میں سندھ میں تشیع کے اندر موجود جمود کو توڑ کے ایک قدم آگے بڑھ کے کاموں کو اپنے سر لیا ہوا ہے جس میں الحمداللہ بہت حد تک کامیابیاں نصیب ہورہی ہیں، 10 محرم اور اربعین حسینی کے موقع پہ عزاداری کو نئے رخ خون عطیہ لینے والی تحریک اور عزاداری کے جلوسوں کو منظم کرتے ہوئے بین الاقوامی اربعین حسین علھیم السلام جلوس نجف تا کربلا کے طرز مثالی جلوسوں کو سندھ میں عام کرنے والی تحریک بھی اصغریہ نے شروع کی ہے، جس کے ثمرات مختصر عرصے میں نظر آرہے ہیں۔ اصغریہ تحریک کو مساجد اور امام بارگاھوں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں کام کرنے کے لیئے آؐمادہ کیا ہے جس میں شجرکاری مہم، صحت و صفائی مہم جیسے اہم کام شامل ہیں جس کے ذریعے دین کے احکامات کے مطابق معاشرتی ذمہ داریاں ادا ہو رہی ہیں، جب کہ دین دار معاشرہ تعمیر ہونے کی جانب گامزن ہے۔ سید شکیل شاھ حسینی نے اصغریہ تحریک کے رہنمائی اور ہر وقت مددگار علمائے کرام، تعلیمی، سماجی ماہرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .