۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فضل حسین اصغری

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ اور شیعیان حیدرکرار لاڑکانہ کی طرف سے بعد نماز جمعہ امریکہ مردباد ریلی نکالی گئی ریلی میں جوانوں، بچوں، بوڑھوں نے بھرپور شرکت کی اور امریکہ سے بھرپور اظہارِ نفرت کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ کے رہنماء فضل حسین اصغری نے کہاامریکہ نے نہ صرف دو اسلامی ممالک کی خود مختاری پر حملہ کیا بلکہ مسلمہ بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔ جنرل قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی المہندس جیسے مجاہدوں کی شہادت فقط ایران و عراق کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے عالم ِ اسلام سے متعلق ہے۔ اگر شام و عراق میں جنرل سلیمانی کی قیادت میں مجاہدین داعش کا راستہ نہ روکتے تو پاکستان بھی بے گناہوں کے مقتل کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا۔ جنرل سلیمانی کا دوسرا بڑا کارنامہ لبنان اور اسرائیل کی33روزہ جنگ ہے جس میں جنرل سلیمانی کی حکمت ِ عملی سے اسرائیل کو شکست فاش ہوئی۔ جنرل قاسم سلیمانی پاکستان سمیت پورے عالمِ اسلام کے ہیرو ہیں اور امریکہ نے اسی بنا پر انتقام لیا، یہ دہشت گردی پورے عالم ِ اسلام کیخلاف ہے۔
ریلی سے مزید خطاب کرتے ہوئے علامہ محسن علی اقوام متحدہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا نوٹس لے، امریکہ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی شہید پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ٹرمپ کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی کی جائے، عالم اسلام کے مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہئے، امت مسلمہ کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .