۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصویری رپورٹ|امریکی دہشتگردی کے خلاف جامعۃ المنتظر لاہور میں احتجاج

حوزہ/عراق میں امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹائون میں نماز جمعہ میں علامہ محمد افضل حیدری صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا  اور نماز کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں نمازیوں کی کثیر تعداد ، خواتین اور دینی مدارس کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹائون میں نماز جمعہ میں علامہ محمد افضل حیدری صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا  اور نماز کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں نمازیوں کی کثیر تعداد ، خواتین اور دینی مدارس کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ محمد افضل حیدری نے اس سانحہ کو حد درجہ سفاکانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا جنرل قاسم سُلیمانی ایران ، سعودی تعلقات کی بہتری کیلئےعراق گئے تھے۔وہ ایک عظیم مجاہد تھے۔مظلوموں ، بے بسوں کیلئے ان کی خدمات وہی لوگ بہتر جانتے ہیں جن کی انہوں نے مدد کی۔داعش بے بس مسلمانوں کو قتل کر رہی تھی ۔ مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا تھا۔ان کی کھالیں اُتاری جا رہی تھیں۔ظلم و سفاکیت کا شکار اِن مظلوموں کیلئے جنرل قاسم سُلیمانی مسیحا بن کر آئے اور انہیں داعشی درندوں سے نجات دلائی۔یہ عظیم مجاہد شوقِ شہادت میں جہاد کرتا رہا ظالم طاقتوں اور گروہوں سے  مقابلہ کی وجہ سے انہیں اپنی شہادت کا یقین بھی تھا اور خواہش بھی۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ انہیں اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کیلئے شہادت کی دعا دی تھی۔جیساکہ امیر المومنین حضرت علی ؑ نے  جناب مالک اشتر کوشہادت کی دعا دی تھی۔اس عظیم مجاہدکا اخلاص تھا کہ ایران و عراق کےمقدس مقامات اور کئی شہروں میں لاکھوں افراد ان کے جنازہ میں شریک ہوئے۔اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے طاقتور دشمن کے خلاف جوابی  اقدام میں دیگر مسلمان حکومتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ کسی ظالم و طاقتو ر دشمن کے مقابلہ کیلئے ایٹمی  طاقت ہونا لازم نہیں بلکہ شجاعت و غیرت سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
احتجاجی ریلی:
نماز جمعہ کے بعد جامعۃ المنتظر سےعلامہ سید نیاز حسین نقوی کی قیادت میں امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جامعۃ المنتظر کے علماء،طلباء کے علاوہ نمازیوں کی کثیر تعداد ، خواتین اور دینی مدارس کی طالبات اور شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران اور کارکنان  نے شرکت کی۔ شرکاءامریکی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ریلی کے اختتام میں جامعۃ المنتظر کے استاد مولانا ملک محمد باقر گھلو نے اپنے خطاب میں 3 جنوری کی امریکی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا امریکی مظالم کا دور ختم ہونے والا ہے ۔ شہید قاسم سلیمانی نے مقامات ِ مقدسہ اور مظلوم مسلمانوں کو داعشی درندوں سے نجات دلائی ۔ان کی شہادت سے یہ جذبہ ختم نہیں ہوگا بلکہ اگر امریکہ یا کسی طاقت نے مکہ مدینہ ، کربلاء ،نجف اور ایران کے مقدس مقامات کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو ہر گھر سے قاسم سُلیمانی نکلیں گے اور ان مقامات کا دفاع کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .