منگل 22 اپریل 2025 - 13:35
کچھ اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں غزہ کے ایک بچے جتنی بھی ہمت نہیں

حوزہ/ کچھ اسلامی ممالک کے رہنما ایک دن ضرور جواب دہ ہوں گے۔ "جی ہاں! ہم ان بزدلوں سے پوچھتے ہیں: کیا آپ میں اتنی بھی جرأت نہیں کہ ایک معصوم بچہ جس نے غزہ میں ٹینک کے سامنے کھڑے ہو کر مزاحمت کی، آپ اُس کے برابر بھی نہ بن سکے؟"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں افراد نے ترکی کے شہر استنبول کے علاقے اسکودار میں جمع ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور "غزہ موت کے دہانے پر ہے! ظلم کے اُٹھ کھڑے ہو!" کے عنوان سے وسیع احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔

مظاہرین نے ترکی اور فلسطین کے پرچم بلند کیے اور ایسے نعرے لگائے: "ظالم اسرائیل نابود ہو جائے"، "فلسطین میں 50 ہزار 800 سے زائد شہدا"، غزہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے"۔

مظاہرے میں شریک افراد نے اہلِ غزہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مقررین نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی بھرپور مذمت کریں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے امدادی ادارے کے نائب سربراہ احمد گوکسون نے کہا: "اسرائیل کی سفاکیت قابلِ مذمت ہے، اس نے غزہ کا محاصرہ کر کے اپنی درندگی کی انتہا کر دی ہے اور اسے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے۔ اسرائیل کو اس وحشیانہ نسل کشی کو فوراً روکنا ہوگا۔"

انہوں نے بعض اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: "یہ یا تو خود بزدل ہیں یا بزدلوں کے ساتھی۔ ان کی بے حسی اور خاموشی پوری امت کے لیے خطرناک نتائج لائے گی۔"

گوکسون نے مزید کہا: "یہ اسلامی دنیا کے رہنما ایک دن جواب دہ ہوں گے۔ ہاں! ہم ان بزدلوں سے پوچھتے ہیں: کیا آپ میں اتنی بھی جرأت نہیں جتنی ایک چھوٹے بچے میں ہے جو غزہ میں ٹینک کے سامنے کھڑا ہو کر مزاحمت کرتا ہے؟"

واضح رہے کہ ترکی میں ہونے والا یہ احتجاج، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے عالمی مظاہروں میں سے ایک عظیم احتجاجی مظاہرہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha