۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
News ID: 384684
12 اکتوبر 2022 - 19:58
اسرائیلی صہیونی بربریت پر احتجاج

حوزہ / مقبوضہ حیفہ میں درجنوں فلسطینیوں نے شفاعت کیمپ اور عناتا قصبے میں لگ بھگ 150,000 فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ حیفہ میں درجنوں فلسطینیوں نے شفاعت کیمپ اور عناتا قصبے میں لگ بھگ 150,000 فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا جو مسلسل چوتھے روز بھی اسرائیلی ناکہ بندی اور جاری حملوں کی زد میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں کرفیو کی سی کیفیت ہے اور معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں مارکیٹوں اور چوراہوں پر صہیونی اسرائیلی فورسز کے گشت جاری ہونے اور دُکانیں بند ہونے کے باعث غذائی قلت بھی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف عالمی ادارے اور دُنیا اس ظلم و بربریت پر مکمل خاموش نظر آتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .