۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امیرالمومنین (ع) انٹرنیشنل اسکول قم

حوزہ/ قم المقدسہ میں امیرالمومنین (ع) انٹرنیشنل اسکول میں اسرائیل و آمریکا کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ظلم و ظالم کی نابودی کے لیے، فلسطینی بھائی کی کامیابی کے لیے اور امام کے ظہور کے لیے بچوں نے خدا سے اہل بیت علیہ السلام کے وسیلے سے دعا کیا۔احتجاج میں شریک بچوں نے فلسطینی پرچم کو بلند کر رکھا تھا اور  فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں امیرالمومنین (ع) انٹرنیشنل اسکول میں اسرائیل و آمریکا کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ظلم و ظالم کی نابودی کے لیے، فلسطینی بھائی کی کامیابی کے لیے اور امام کے ظہور کے لیے بچوں نے خدا سے اہل بیت علیہ السلام کے وسیلے سے دعا کیا۔احتجاج میں شریک بچوں نے فلسطینی پرچم کو بلند کر رکھا تھا اور فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

امیرالمومنین (ع) انٹرنیشنل اسکول قم کا فلسطین پر اسرائیل کے ظلم کے خلاف احتجاج

اس احتجاج سے اسکول کے پرنسپل مولانا رضا عباس خان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر ہوے رہے ظلم تمام عالم کے پیش نظر ہے ظلم و تشدد اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل ہونے والوں ظلم کو اگر بیان کیا جائے تو زبان رک جاتی ہے اور آنکھیں سے اشک کی بارش ہونے لگتی ہے اور بچوں اور عورتوں پر ایسے مظالم کہ سینے میں انسان کا دل رکھنے والا انسان ایسے مناظر دیکھ نہیں سکتا لیکن پھر بھی یزید صفت لوگ ایسے ظلم سے رک نہیں رہے بلکہ اس میں اور اضافہ مسلسل کئے رہے ہیں۔

امیرالمومنین (ع) انٹرنیشنل اسکول قم کا فلسطین پر اسرائیل کے ظلم کے خلاف احتجاج

مولانا رضا عباس خان صاحب نے بچوں کو اسرائیل کی ظالمانہ حرکات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح سے اسرائیل نے فلسطین کے زمین پر قبضہ کیا اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور یہ بھی بتایا کہ آج کے دور کا یزید کون ہے مولانا نے بچوں کو بتایا کہ اسرائیل کب سے اور کس کس طرح کا فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .