۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منایا گیا یوم القدس ، سوشل میڈیا پر امریکی و اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس علماء ہند کی جانب سے آن لائن احتجاج کیا گیا ۔واضح رہے اس سال پوری دنیا میں یوم القدس کی ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ایسا اقدام کیا گیا ہے مگر اسرائیل کی جارحیت اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں مجلس علماء ہند نے اور پوری دنیا میں دیگر تنظیموں اور اداروں نے اسرائیلی جارحیت اور قبلۂ اول کی بازیابی کے لئے آن لائن احتجاج کیا ۔
 اس موقع پرمجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری، امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اس وقت سب سے بڈا مددگار امریکہ ہے ۔اس وقت پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل ہی دہشت گردی کوپھیلا رہے ہیں ۔ اسرائیل امریکہ کی مدد سے ہر روز فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے ۔آج سےکافی عرصہ پہلے رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا تھا کہ اس دن پوری دنیامیں اسرائیل کے ظلم وستم ، جارحیت اور ناجائز قبضوں کے خلاف احتجاج کئے جائیں ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے عرب ملک جو اس وقت امریکہ کے غلام بنے ہوئے ہیں اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اوراس سلسلہ میں ان کی طرف سے کوئی احتجاج نہیں ہوتا ہے ۔
مولانا نے کہا کہ سینچری ڈیل پوری طرح سے فلسطین مخالف ہے اور اسی طرح یروشلم کو اسرائیلی راجدھانی بنانے میں تقریباً ۳۵ عرب ملکوں کا ہاتھ ہے جس میں سعودی عرب سر فہرست ہے ۔مولانا نے کہا کہ سعودی عرب خود کو خادمین حرمین کہتا ہے بلکہ وہ اصل میں اسرائیل اور امریکہ کا خادم ہے وہ مکہ مدینہ کی خدمت نہیں کرتا بلکہ وہ ان کی خدمت کرتا ہے ۔ مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہونے کے بعد بھی یہ عرب ممالک ان کے خلاف اور مسلمانوں کی حمایت میں نہیں بولتے ہیں ۔جتنے بھی عرب ملک ہیں  وہ سب کے سب امریکہ اور اسرائیل سے ملے  ہوئےہیں اور ان کی زبان پر ایک لفظ بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نہیں آتا ہے ۔مولانا نے کہا مسلمانوں کو بیدار ہونا چاہئےفلسطینیوں کی حمایت میں اور  مسلمانوں کے قتل عام اور ایسے حکمرانوں کےخلاف سخت احتجاج کرنا چاہئے۔
مولانا نےآخر میں ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐکا رشاد گرامی ہے کہ یہودیوں کی ایک حکومت قائم ہوگی اور مسلمان  حکمراں مسلسل اس سےشکست کھایئں گے اور آخر میں جب سارے مسلمان متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں گے تب وہ حکومت فنا ہوگی ۔اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر ان عرب ملکوں کا بائیکاٹ کریں اور مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کریں ۔ 
آن لائن احتجاج میں مولانا سید کلب جواد نقوی کے بیان کو سوشل میڈیا پر لائیو جاری کیا گیا اور اقوام متحدہ ، وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر اور مقامی انتظامیہ کو فلسطین کی حمایت میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف میمورنڈم بھی ارسال کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .