حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں سرکاری نسل پرستی کے خلاف جاری عوامی احتجاج دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے امید کی کرن ہے۔
پولیس کے ذریعہ ایک افریقہ نزاد امریکی شخص جارج فلویڈ کے قتل نے پورے امریکہ کو ہلا دیا ہے۔ پولیس کی زیادتی کا یہ کوئی تنہا معاملہ نہیں ہے اور محض قصورواروں کے خلاف تادیبی کاروائی سے امریکی مجرمانہ نظام انصاف میں در آئی سنگین خرابیاں ختم نہیں ہوں گی۔ اعدادوشمار کے مطابق، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکیوں کو غیرمتناسب شرح پر قتل کیا جا رہا ہے اور سفید فام لوگوں کے مقابلے افریقہ نزاد امریکی لوگوں کو تقریباً چھ گنا زیادہ قید و بند میں ڈالا جاتا ہے۔ یہ پوری طرح سے سرکاری نسل پرستی ہے۔ جس وحشیانہ طریقے سے فلویڈ کو قتل کیا گیا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والوں کے ذریعہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا رویہ برتا جاتا ہے، جبکہ امریکی لیڈران دنیا کے سامنے اپنی جمہوریت کا ماڈل پیش کرنے میں مشغول ہیں۔
مختلف جہات سے، افریقہ نزاد امریکی عوام کی قسمت ہندوستان کی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے جیسی ہے۔ دونوں ہی ان ممالک میں اقتدار اور دولت پر قابض ترقی یافتہ طبقات کی طرف سے مظلومیت، تفریق و امتیاز اور اجنبیت کے شکار ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں اور دلتوں کو پولیس انکاؤنٹر میں سب سے زیادہ قتل کیا جاتا ہے اور ظالمانہ قوانین کے تحت انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔
تاہم یہ بڑی امیدافزا بات ہے کہ امریکی عوام ناانصافی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے کسی بھی طرح سے تیار نہیں ہیں اور وہ ہر حال میں حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ وہ ظلم اور سرکاری نسل پرستی کے خلاف اٹھ رہے ہیں۔ افریقہ نزاد امریکی لوگوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف امریکہ کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ہر طبقے کے لوگ ان مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں اور ”بلیک لائیوز میٹر“ (سیاہ فام لوگوں کی زندگی اہمیت رکھتی ہے) جیسی تحریکات کی جانب سے منعقدہ ان احتجاجات کا حصہ بن رہے ہیں، تاکہ سیاہ فام برادریوں کے ساتھ پولیس کی نسل پرستانہ زیادتی اور تشدد کو ختم کیا جا سکے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے چیئرمین او ایم اے سلام نے ان جمہوری احتجاجات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ او ایم اے سلام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سڑکوں پر عوام نے جس اتحاد اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے وہ نہ صرف امریکی حکومت بلکہ دنیا بھر کی ظالم حکومتوں کے لئے تنبیہ ہے کہ ناانصافی لمبے عرصے تک باقی نہیں رہتی۔

حوزہ/مختلف جہات سے، افریقہ نزاد امریکی عوام کی قسمت ہندوستان کی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے جیسی ہے۔ دونوں ہی ان ممالک میں اقتدار اور دولت پر قابض ترقی یافتہ طبقات کی طرف سے مظلومیت، تفریق و امتیاز اور اجنبیت کے شکار ہیں۔
-
ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اہم اجلاس منعقد
حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مابین تجارتی تعاون کی مزید بحالی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر "علی چگنی" نے شرکت کی۔
-
اگر اسلامی دنیا جنت البقیع کو منہدم کرنے والوں کے خلاف قیام نہ کرتی، تو وہ رسول اللہ (ص) کی قبر مطہر کو بھی تباہ کردیتے
حوزہ /حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر اسلامی دنیا جنت البقیع کو منہدم کرنے والوں کے خلاف قیام نہ کرتی، تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ…
-
امام خمینی(ع) نے جسے شیطان بزرگ کا نام دیا تھا آج پوری دنیا پر ثابت ہوگیا کہ صحیح نام دیا تھا،مولانا عابد رضا نوشاد
حوزہ/یہ وہ موقع ہے جب ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اس الہی مکتب کو پیش کرنے میں، اس وقت ضرورت ہے اس بات کی کہ دین الہی اور مکتب اہل بیت(ع) و مکتب امام…
-
صفورا زرگر کی ہوئی انسانی بنیادوں پر ضمانت،بنا اجازت دہلی سے نہیں جاسکتی
حوزہ/دہلی ہائی کورٹ نے صفورا کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ صفورا زرگر تحقیقات میں تعاون کریں گی اور کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوگی ۔
-
قبلۂ اول کی بازیابی ،اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں عالم اسلام متحد ہو کر احتجاج کرے،مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منایا گیا یوم القدس ، سوشل میڈیا پر امریکی و اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
-
امام خمینی(رہ) کی زندگی آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،مولانا سید منظور عالم جعفری
حوزہ/فارسی گروہ کے سابق صدر جناب پروفیسر چندر شیکھر صاحب فرماتے ہیں: " جب بھی میں امام خمینی (رہ) کے مرقد کے سامنے سے گزرتا ہوں، میرا سر ان کی عظیم شخصیت…
-
۷۴ فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کا ملک غلط راہ پر جا رہا ہے
حوزہ/ حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر امریکی اپنے ملک کی موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔
-
یہودی صرف مسلمانوں کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں، صدر مجلس علماء ھند شعبہ قم
حوزہ/یہودیوں کی سب سے معتبر مانی جانے والی کتاب تلومد کا مطالعہ کرنےکے بعد ہر عقلمند انسان اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ ان کی ذہنیت کتنی پست ہے۔
-
مہسا امینی کی موت اور ایران میں احتجاجات کا پس منظر
حوزہ/ شخص کی آزادی کے لئے ہر ملک کے الگ الگ قوانین ہیں۔جمہوری ممالک میں شخص کو جتنی آزادی حاصل ہے ایران میں بھی اس قدر آزادی حاصل ہے مگر اس کا غیر جانبداری…
-
جامعہ جوادیہ میں بنارس(ہندوستان) کے پرنسپل:
امام خمینی(رہ) نے ہمیں تحریک عاشورا کی صحیح شناخت کی دعوت دی
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رضوی نے کربلا اور واقعہ عاشورہ کے متعلق امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بیانات اور افکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی…
-
جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے عنوان سے سیمنار، او آئی سی میں ہندستان کی رکنیت کا مطالبہ
حوزہ/ سمینار میں مطالبہ کیا گیا کہ انڈونیشیا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک ہندوستان کو او آئی سی یعنی اسلامی ممالک کی تنظیم میں جگہ…
-
دہلی میں ایک بار مسلمان بنے پولیس کا نشانہ، ویڈیو منظر عام پر
حوزہ/ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے علاقے اندرلوک میں پولیس اہلکار کی جانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو مارنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
-
متعصبانہ سلوک کے باوجود امریکہ خود کو انسانی حقوق کا علمبردارکہتے نہیں شرماتا،مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/امریکہ میں نسلی تعصب اور معاشرتی ناہمواری کی تاریخ کوئی نئی نہیں بلکہ ایک پرانی تاریخ ہے، امریکہ اسلام کے بتائے اصولوں پر مبنی نظام عدل و مساوات…
-
نائیجریا میں بوکوحرام، دہشت گردوں اور اغواءکاریاں امریکی تسلط کا نتیجہ ہے۔ نائیجرین انسانی حقوق کمیٹی کے سرگرم رکن
حوزہ/ ڈاکٹر ناصر صافہ شیخ زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے بو شہر میں حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کے دوران امریکہ کے توسط سے ہیروشیما اور ناگاساکی…
آپ کا تبصرہ