۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تجارت

حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مابین تجارتی تعاون کی مزید بحالی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر "علی چگنی" نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون کی مزید بحالی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر "علی چگنی" نے شرکت کی۔

ہندوستان میں قائم ایرانی سفارتخانہ اور ہندوستانی"یوکو" بینک ( UCO Bank)کے درمیان تعاون کے ساتھ اس تجارتی اجلاس کا کولکتہ میں انعقاد کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
چگنی نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان آئل شعبے میں تجارتی تعلقات بڑھانا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے اور امریکہ کی غیرقانونی اور یک طرفہ ظالمانہ پابندیاں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے۔

اجلاس کے دوران ایرانی سفیر ہندوستانی یوکو بینک کے منیجینگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تجارتی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایران کی ہندستان کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ تیل کی مصنوعات سمیت کیمیکل کھاد پر مشتمل ہیں اور دوسری طرف ہندوستان کی ایران کو برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ اناج، چائے، کافی اور مصالحہ جات پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارتی حجم کی شرح 2016-2017 مالی سال کے دوران 9۔12 ارب ڈالر کی تھی جو 2017۔2018 مالی سال کے دوران اس میں قابل قدر اضافہ کیساتھ 8۔13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہندوستان کی ایران کو مصنوعات کی برآمدات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 5۔2 ارب ڈالر کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .