۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کی خیریت دریافت کرنے کے لئے خاصی تعداد میں لوگ مدانتا اسپتال پہنچ رہے ہیں لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عام طور پر لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے -

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کی خیریت دریافت کرنے کے لئے خاصی تعداد میں لوگ مدانتا اسپتال پہنچ رہے ہیں لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عام طور پر لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے -

اس درمیان جمعرات کو ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے مدانتا اسپتال جاکر شیخ زکزکی کی خیریت دریافت کی - اور اسپتال کے عملے کو ضروری ہدایات دیں - قبل ازیں تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے دہلی کے مدانتا اسپتال میں زیرعلاج نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی آپ کے علاج و معالجے کے عمل میں مدد دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی-

آیت اللہ محسن اراکی کا کہنا ہے کہ شیخ ابراہیم کا حوصلہ بہت ہی بلند ہے - نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .