۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
زاکزاکی

حوزہ/نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی نے کچھ گھنٹے پہلے ایک تازہ ترین ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ حکومت ہندوستان کی جانب سے انہیں یہ پیغام ملا ہے کہ انہیں آج رات کو نائجیریا روانہ کر دیا جائے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی نے کچھ گھنٹے پہلے ایک تازہ ترین ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ حکومت ہندوستان کی جانب سے انہیں یہ پیغام ملا ہے کہ انہیں آج رات کو نائجیریا روانہ کر دیا جائے گا۔ 

تازہ اطلاعات کے مطابق شیخ زکزاکی نائجیریا جانے کے لئے نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جب سے شیخ ابراہیم زکزکی ہندوستان پہنچیں ہیں امریکہ ہندوستان پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہاں ان کا علاج نہ کیا جائے، مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر شیخ زکزکی کو ہندوستان سے علاج کئے بغیر واپس نائجیریا منقل کیا جارہا ہے۔

بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک جمہوریہ ملک ہونے کے ناطے ہندوستان کی حکومت نے اپنے انسان دوستانہ وظیفے پر عمل نہیں کیا۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .