۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حقوق بشر

حوزہ/ ڈاکٹر ناصر صافہ شیخ زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے بو شہر میں حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کے دوران  امریکہ کے توسط سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ حقوق بشر کا دشمن ہے امریکہ نے اپنی حقوق بشر دشمنی کو دنیا کے مختلف ممالک عراق, افغانستان سوریہ بحرین یمن میں واضح طور پر عملی جامہ پہنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیرین حقوق بشر کے سرگرم رہنما ڈاکٹر ناصر صافہ نے امریکہ کو دہشتگرد گروہ داعش القاعدہ بوکوحرام ندوہ وغیرہ کا سرپرست قرار دیا اور مزید کہا کہ 1871 میں افریقہ کے ٹوٹنے کا آغاز اور برلن کانفرنس نیز افریقہ میں غلاموں کی تجارت اور اس عمل میں 20 لاکھ افریقیوں کا قتل عام ، امریکی جرائم میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  1979 میں جب امریکہ نے نائیجیریا تک رسائی حاصل کی ، اس وقت سے نائیجیریا کی  صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ، امریکی تسلط سے نائجیریا کے حصے میں صرف اغوا ، دہشت گردی اور بوکو حرام آئے ہیں.


ڈاکٹر ناصر صافہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مزاحمتی اور مقاومتی محاذ کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹے گا  مزید کہا کہ خدا نے چاہا تو  انشاءاللہ مزاحمتی اور مقاومتی محاذوں کی کوششوں سے ریاستہائے متحدہ کی انتہائی خود غرض اور دہشت گرد حکومت  کو ختم کردیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .