۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ہندوستان اور ایران

حوزہ/ایران کی ڈولوپمنٹ ٹریڈ تنظیم کے سربراہ اور تہران میں تعینات ہندوستانی سفیر نے ایک ملاقات میں ریلوے اور مواصلاتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ سمیت علاقائی تعاون اور ترجیحی تجارت کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی ڈولوپمنٹ ٹریڈ تنظیم کے سربراہ اور تہران میں تعینات ہندوستانی سفیر نے ایک ملاقات میں ریلوے اور مواصلاتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ سمیت علاقائی تعاون اور ترجیحی تجارت کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کی مطابق، "حمید زادبوم" اور "گدام دار مندرا" نے ہفتے کے روز ایک ملاقات میں جدید شعبوں میں تعلقات کی توسیع، افغانستان اور ازبکستان کی شرکت سے علاقائی تعاون کا فروغ، مشترکہ تجارتی کمیٹی کی نشست کا انعقاد، دونوں ملکوں کے چمیبر آف کامرس کے تعلقات کی توسیع اور تجارتی مصنوعات میں تنوع لانے پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ منعقدہ اس اجلاس میں بارٹر تجارت کی نگرانی، بھارت میں ایرانی تجارت میں سہولیات کی فراہمی اور مشترکہ تجارتی کمیشن کے چوتھے اجلاس کا انعقاد پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے ترجیحی تجارت کے چٹھے دور کے مذاکرات کے جلد از جلد انعقاد اور ساتھ ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر بھارتی سفیر نے ایران اور بھارت کے درمیان تزویراتی تعلقات کی 17 ویں سالگرہ  کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا عادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کے فروغ پر دلچسبی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ منعقدہ اس اجلاس کے دوران، ایرانی محکمہ خارجہ کے نمائندے سمیت بھارتی سفارتخانے کے عملے بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .