۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تولید ماسک در خوی

حوزہ/کرونا کی روک تھام کیلیے ایرانی وزارت صنعت سے متعلق ورکنگ گروپ کے سکریٹری نے ملک میں ماسک استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے فرمان کے مطابق ، بیرون ملک کو ہر قسم کے ماسک کو برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرونا کی روک تھام کیلیے ایرانی وزارت صنعت سے متعلق ورکنگ گروپ کے سکریٹری نے ملک میں ماسک استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے فرمان کے مطابق ، بیرون ملک کو ہر قسم کے ماسک کو برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 ایرانی وزارت صنعت مائنز اور تجارت کے ایک عہدیدار جمشید گلپور نے آج بروز پیر کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی ضرورت کے مطابق ماسکوں کی تیاری کی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ پروڈکشن لائن اور ورکشاپس کی طاقت کے مطابق خام مال اور کپڑے پروڈیوسروں کو پیش کیے جائیں گے اور ورکشاپس کی تقسیم تک پیداوار کے عمل کی نگرانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صنعت، کانوں اور تجارت نے عام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے معیاری ماسک تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

اس سے پہلے ایران کے ادارہ نینو ٹیکنالوجی ترقی کے سیکریٹری "سعید سرکار" نے کہا تھا کہ ابھی تک ماسک کی برآمدات کا لائسنس جاری نہیں کیا گیا ہے اور ترکی ، ملائشیا ، برونائی اور پاکستان جیسے ممالک ان ماسکوں کی خریداری کے خواہاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .