حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی قومی ایئرلائن کمپنی کی پرواز جس کی گنجائش 300 مسافر ہے؛ جمعرات کے روز تہران سے کراچی چلائی گئی اور کراچی سے تہران واپس آگئی۔
کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانہ کی رپورٹ کے مطابق، دونوں پڑوسی کے درمیان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں مقیم ایرانی شہری اور تاجروں کے درمیان تبادلے کی سہولت کی فراہمی کے لئے جمعرات کے روز اس براہ راست پرواز کا آغاز کردیا گیا۔
یہ پرواز کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے چار مہینوں کے وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ شروع ہوئی اور ایرانی ہم وطنوں، پاکستانی شہریوں اور تاجروں نے اس کا خیرمقدم کیا جنھوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین پروازوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
News ID: 361371
10 جولائی 2020 - 13:18
- پرنٹ
حوزہ/ایرانی دارالحکومت تہران اور پاکستان کے شہر کراچی کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کردیا گیا۔