۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اشفاق واحدی

حوزہ/بانی پاکستان،محمد علی جناح کی لازوال قربانیوں میں مادر ملت فاطمہ جناح کی جد و جہد شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی لازوال قربانیوں میں مادر ملت فاطمہ جناح کی جد و جہد شامل ہے مادر ملت کی قربانی کو ہمیشہ کے لیے پاکستان عوام یاد رکھے گی  مشکل حالات کے باوجود بانی پاکستان کے شانہ بشانہ رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور ممتاز مذھبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ایسے ہی جزبات اور لازوال قربانیوں کی ضرورت ہے مادر ملت نے پاکستان بننے کے بعد بھی مشکل حالات میں بھی بانی پاکستان کا ساتھ نہی چھوڑا پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے شب روز جدوجہد کرتی رہی ہیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج حکمرانوں کو مادر ملت اور بانی پاکستان کے انہی سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک مستحکم اور ترقی کی طرف گامزن رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .