۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
وحیدی

حوزہ/ علامہ وحیدی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی کا ایک ہی ایجنڈا ہے انسانیت کا قتل عام جو کہ سنگین جرم ہے ان قوتوں کو عالمی عدالتوں میں بلایا کر قانونی اقدامات کیے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سعودی کا ایک ہی ایجنڈا ہے انسانیت کا قتل عام جو کہ سنگین جرم ہے ان قوتوں کو عالمی عدالتوں میں بلایا کر قانونی اقدامات کیے جائیں، اس کا اظہار امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت السلام المسلیمین اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء اسی میں ہے کہ انسانیت کی نام قتل عام کر کے سیاست کرنے والی قوتوں سے برائت کا اعلان کیا جائے اور عوام کا شعور دیا جائے کہ آپ کا دشمن کون ہے اور دوست یہ تب ہی ممکن ہے کہ ہم اسلامی اصولوں کو عوام اور معاشرے میں اجاگر کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا آج دنیا میں وہ نظام کامیاب ہے جو قرآن اور دین الہی مبین سے پیغام ملتا ہے جسے استعماری قوتیں قبول نہی کرتیں یہی وجہ ہے معاشرے میں انسانیت کو احترام کی نگاہ سے نہی دیکھا جاتا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مذید کہا کہ اس دور میں اگر اسلام اور دین مبین کی صحیح تصویر نظر آتی ہے تو جمہوری اسلامی میں جو کہ عالم اسلام کی  صحیح نمائندگی کر سکتا ہے یہی نظام معاشی قتل عام سے روکتا ہے اور بقاء انسانیت مساوات بھائی چارے اخوت کا درس ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .