حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی کی شعبہ اردو ویبسائٹ کے رسمی افتتاح کے موقع پر امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام والمسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ سوشل میڈیا دور میں حوزہ علمیہ قُم کا ایک اہم کارنامہ ہے،حوزہ نیوز کے ذریعے دنیا میں پھیلے ہوئے علماء کرام اپنا ویو پوری دنیا میں منعکس کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مدت سے حوزہ نیوز دین اسلام مبین اور کارہای سیاسی و فرہنگی میں شب و روز مشغول عمل ہیں، امید ہے اس ادارے کے ذریعہ عوام میں مذہبی سیاسی فرہنگی شعور پیدا ہو گا،اور لوگوں تک صحیح معلومات رسائی کا باعث بنے گا موجودہ دور میں ایسی ٹکنالوجی کی اشد ضروت ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا ہم تمام حوزہ انٹرنیشل نیوز کے منتظمین اور مؤسسین کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے حوزہ علمیہ کے اس قسم کے دور حاضر کے جدید تیکنیکی ادارے کی بنیاد رکھ کر معیار اور وقار کو بلند کیا۔