ہفتہ 8 نومبر 2025 - 16:08
حوزہ نیوز ایجنسی علماء و روحانیت کی نمائندہ، ان کی آواز اور عصرِ حاضر میں فکرِ دینی کی ترجمان ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین محمدجواد زارعان نے حوزہ نیوز ایجنسی کو علماء و روحانیت کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا: اس خبر رساں ادارے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ براہ راست علماء کے بابرکت ادارے سے وابستہ ہے اور اصیل حوزوی افکار و نظریات کی ترجمانی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اخلاق و تربیت انسٹیٹیوٹ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محمدجواد زارعان نے حوزہ علمیہ کے میڈیا و سوشل میڈیا مرکز اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر کے ساتھ ایک نشست میں ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور معارف اسلامی کی ترویج میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کے بعد پیدا ہونے والا معنوی ماحول میڈیا کو اسلامی افکار کی سمت دینے کا سبب بنا۔ اس ماحول میں بہت سے ایسے میڈیا ادارے تشکیل پائے جو معارف دینی، مفاہیم تشیع اور صدائے شیعہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ نیوز ایجنسی اس لحاظ سے ممتاز ہے کہ وہ علماء و روحانیت کی نمائندہ ہے اور افکار اصیل حوزوی کی حقیقی ترجمان ہے۔ اگرچہ دینی میدان میں سرگرم مختلف میڈیا کے درمیان سرحد بندی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی مگر اصل بات یہ ہے کہ یہ خبر رساں ادارہ اپنی اصلی سمت اور ذمہ داری سے جدا نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی علماء و روحانیت کی نمائندہ، ان کی آواز اور عصرِ حاضر میں فکرِ دینی کی ترجمان ہے

اخلاق و تربیت انسٹیٹیوٹ کے سرپرست نے اس بات پر زور دیا کہ حوزوی میڈیا کو چاہیے کہ اپنے بنیادی مشن سے منحرف نہ ہوں کیونکہ ملکی میڈیا کا بعض اوقات غیر ہم‌سو ذرائع سے متاثر ہونا، اہدافِ انقلاب اسلامی سے دوری کا باعث بن سکتا ہے۔ حوزوی میڈیا مرکز کا علمی و تخصصی مزاج ایک قیمتی سرمایہ ہے جسے محفوظ اور مضبوط ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین زارعان نے حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا: یہ امر خوش آئند ہے کہ حوزہ نیوز مختلف زبانوں میں اور وسیع مخاطب کی سطح پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج دنیائے اسلام، شیعہ معاشرہ اور حتیٰ کہ انسانی معاشرہ بھی انقلاب اسلامی ایران کے کردار اور حوزات علمیہ کے مقام کو سمجھنے کا مشتاق ہے جبکہ بہت سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ، چاہے وہ ہم‌سو ہوں یا مخالف، اس بارے میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ حوزوی میڈیا اس سچی اور اصلی روایت کو دنیا تک پہنچائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی علماء و روحانیت کی نمائندہ، ان کی آواز اور عصرِ حاضر میں فکرِ دینی کی ترجمان ہے

اخلاق و تربیت انسٹیٹیوٹ کے سرپرست نے کہا: بین الاقوامی سطح پر زبانوں کی تعداد میں اضافہ اور مواد کی فکری و ادبی سطح بلند کرنے کے لیے مزید سرمایہ‌گذاری کی ضرورت ہے تاکہ پیام حوزہ اور انقلاب اسلامی باوقار انداز میں عالم انسانیت تک پہنچ سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین زارعان نے کہا: آج ہم ہر حال میں عصرِ میڈیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دہائیوں سے میڈیا افکار عامہ بلکہ اقتصادی اور حتیٰ عسکری معادلات کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: عالمی استعمار نے قوموں پر فکری، ثقافتی اور اقتصادی غلبہ زیادہ تر میڈیا کے ذریعے ہی حاصل کیا ہے۔

اخلاق و تربیت انسٹیٹیوٹ کے سرپرست نے کینیڈا میں اپنی 7 تا 8 سالہ سکونت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بیرون ملک ایران کے خلاف میڈیا پروپیگنڈہ اتنا وسیع اور منظم ہے کہ کبھی کبھی یہ حتیٰ معتقد افراد کے ذہنوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور یہی تجربہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ میڈیا انسانی ادراک اور یقین کو کتنا تبدیل کر سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha