حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا برتہ نے آج صبح حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی حالیہ برسوں میں بہت اچھے اقدامات اٹھانے اور کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ان کامیابیوں کو حاصل کرنے میں یقینا حوزہ علمیہ کے سربراہ کی تائید اور حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے ۔
انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کی اردو ویب سائٹ کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز حوزہ نیوز ایجنسی کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا، جو کہ بین الاقوامی سطح پر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین برتہ نے اس موقع پر ہندوستان کے ایک وزیر کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے پیغام ارسال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم حوزہ نیوز ایجنسی کو متعارف کروانے میں اچھے اقدامات اٹھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سائٹ کے آغاز کے ساتھ ہی برصغیر میں اچھی چیزیں واقع ہوں گی اور اس کے علاوہ ، بین الاقوامی سطح پر برصغیر سے ہمارے رابطے مزید بڑھیں گے۔
حوزہ نیوز کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج ، ہم حوزہ نیوز کی دوسری زندگی میں داخل ہوئے ہیں ، بہت سارے ناظرین مستقل طور پر حوزہ نیوز ایجنسی آفیشل ویب سائٹس کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور یہاں تک کہ بین الاقوامی سطح پر ایک بااثر میڈیا کی حیثیت سے حوزہ نیوز نے اپنے شعبے میں میڈیا کے ساتھ باہمی رابطوں میں اضافہ کیا ہے ، جو حوزہ نیوز کی تاثیر کو ظاہر کرتا ہے۔
حجتالاسلاموالمسلمین برته نے کہا کہ حوزہ علمیہ کی رسمی حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ روزانہ 200 نیوز نشر کرتی ہیں اور اس کے علاوہ اس نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کی شرح میں پچھلے تین سالوں کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 47 میڈیا آؤٹ لیٹس ہیں جو کہ حوزہ علمیہ اور ملک کی خبروں کو کوریج کرنے کا کام کرتے ہیں اور ہم اس اہم مسئلے کو وسعت دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔