۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 374806
30 نومبر 2021 - 23:41
محمد رضا برته - یادداشت

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست کی طرف سے حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ کو مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے نئے ترجمان کے طور پر منصوب کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی کی طرف سے حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ کو مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے نئے ترجمان کے طور پر منصوب کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق،وہ اس وقت حوزہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے انچارج اور افق اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

اسلامی علوم کے محقق اور اسکالر حجۃ الاسلام و المسلمین برتہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں اور یونیورسٹی کے سابقہ صدر، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز (مؤسسه بین‌المللی مطالعات اسلامی) کے وائس چانسلر، حوزہ علمیہ میں اعلی سطحی تدریسی خدمات، غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تدریس اور اندرون و بیرون ملک میں معارفِ اسلامی کی تبلیغ و ترویج کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسلامیات، انسانی حقوق، فلسفہ اور الہیات کے شعبوں میں بے شمار مضامین اور آثار شائع کر رکھے ہیں اور متعدد بین الاقوامی زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .