۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
برته

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین برتہ نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی دینی مطالب اور حق بات کو آج کی جوان نسل کے سامنے خوبصورت پیرائے میں پیش کرنا چاہتا ہے اور یہ میڈیااپنے قارئین کے لئے حضرت ولی عصر (ارواحنا فداه) کی بلیغ اور دلنشین زبان بننا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ نے صوبہ کردستان کے مدرسہ علمیہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے دفتر کے وزٹ کے بعد ان کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی جدت اور مخاطب کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استفادہ کرتے ہوئے حقائق کو بیان کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ نیوز چاہتا ہے کہ وہ دینی مضامین اور حق بات کو جوان نسل کے لیے خوبصورت پیرائے میں بیان کرے اور درحقیقت حوزہ نیوز ایجنسی کی کوشش ہے کہ وہ اپنے قارئین کے لئے حضرت ولی عصر (ارواحنا فداه) کی بلیغ اور دلنشین زبان بنے۔

حوزہ علمیہ میں میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر کے انچارج نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ میڈیا اور سائبر اسپیس میں مصروف بعض افراد صرف لوگوں کی توجہ جلب کرنے کے لیے ایسی چیزوں کا سہارا لیتے ہیں جو حقائق سے ہٹ کر ہوتی ہیں اور وہ باعث بنتی ہیں کہ لوگ مکتب اہل بیت (علیہم السلام) اور نظام اسلام سے متنفر ہوں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین برتہ نے کہا: صوبائی سطح پر بنیادی کاموں کی ضرورت ہے اور صوبوں میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی طلاب کو میڈیا کے امور کی تربیت دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .