ہفتہ 4 اکتوبر 2025 - 19:02
شہید نصراللہ؛ ادیان کے درمیان اتحاد اور عالمی مزاحمت کی علامت: حجۃ الاسلام رستمی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے میڈیا و سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے کہا کہ شہید نصراللہ نے شیعیان لبنان کو تفرقے سے نکال کر عزت و مزاحمت کی راہ دکھائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے میڈیا و سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ نہ صرف لبنان بلکہ پوری دنیا میں اتحاد، استقامت اور بین المذاہب تعامل کا عظیم نمونہ ہیں۔

انہوں نے آج حوزہ نیوز ایجنسی میں آیت اللہ عباس کعبی، نائب سربراہ جامعہ مدرسین کی موجودگی میں میڈیا گروپ ’’فکرت‘‘ کے تعاون سے منعقدہ مستند شمع جمع کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گزشتہ چند دہائیوں کی تاریخ لبنان پر نظر ڈالی جائے تو وہاں کے شیعہ بدترین اقتصادی و سماجی مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے، لیکن شہداء کی راہ اور انقلابی فکر نے ان کے اندر مزاحمتی روح پھونک دی۔

حجت الاسلام رستمی نے مزید کہا کہ جب سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تو یہ ایک چھوٹا سا گروہ تھا جو براہ راست صہیونی دشمن کے مقابل کھڑا تھا۔ مگر ان کی بصیرت اور قیادت نے مختلف فکری و مذہبی دھاروں کو ایک مشترکہ مقصد پر جمع کیا، اندرونی اتحاد پیدا کیا اور بالآخر دشمن کو لبنان کی سرزمین سے باہر نکال پھینکا۔ یہ کامیابی نہ صرف لبنانی عوام کے لیے باعث عزت بنی بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نصراللہ نے اپنی ایمانی قوت اور جہادی روح کے ذریعے شیعہ معاشرے میں استقامت، غیرت اور فکری بیداری پیدا کی اور دیگر مذاہب و ادیان کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے، جس کے نتیجے میں آج وہ عالمی سطح پر بین المذاہب اتحاد اور مزاحمت کے ایک مثالی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا و سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ نے آخر میں میڈیا گروپ ’’فکرت‘‘ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حوزات علمیہ کے میڈیا ادارے، طلبہ اور ثقافتی گروہ اگر اسی جذبے سے آگے بڑھیں تو مزاحمتی فکر کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha