بدھ 21 مئی 2025 - 12:09
حوزہ نیوز ایجنسی سے درست استفادہ حوزہ علمیہ کی ترقی و پیشرفت کا ذریعہ بن سکتا ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا: مختلف حوزوی طبقات خصوصاً طلاب، حوزہ علمیہ کے ذمہ داروں سے عملی اقدامات کی توقع رکھتے ہیں اور حوزہ نیوز ایجنسی میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ان اقدامات کی وضاحت کرے تاکہ طلاب میں مزید تشویق اور حوصلہ پیدا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے ایران کے صوبہ بوشہر کے حوزہ علمیہ کی معاونین کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج حوزہ نیوز ایجنسی کے بوشہر میں نمائندہ دفتر کے افتتاح کی بدولت حوزہ علمیہ کی میڈیا سرگرمیوں میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جو کہ اپنے تئیں ایک بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا: مختلف حوزوی طبقات خصوصاً طلاب، ملک بھر میں حوزہ علمیہ کے ذمہ داروں سے عملی اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ حوزہ نیوز ایجنسی میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ان اقدامات کی وضاحت کرے تاکہ طلاب میں تشویق اور حوصلہ پیدا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے درست استفادہ حوزہ علمیہ کی ترقی و پیشرفت کا ذریعہ بن سکتا ہے

حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا: اگر مدارس کے مدیران کی کوششوں اور زحمات کو اچھے طریقہ سے بیان اور انہیں سراہا جائے اور انہیں منظر عام پر لایا جائے تو یہ ان کے لیے مزید ترغیب کا باعث بنے گا۔ اسی طرح اگر مدارس علمیہ کے مدیران کے درمیان تبادلۂ خیال اور ان کی انجام دی گئی سرگرمیوں کو میڈیا میں پیش کریں تو اس سے نہ صرف ایک مثبت تعلیمی مقابلے کا ماحول بنے گا بلکہ ان میں مزید ترغیب بھی پیدا ہوگی۔

حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے کہا: میڈیا، حوزہ علمیہ کے لیے قیادت و رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ طلاب کو مقالہ نویسی اور اس کے حوزہ نیوز ایجنسی میں اشاعت کی ترغیب دینا، نہ صرف خود ان کے لیے بلکہ دیگر طلاب کے لیے بھی محرک و مشوّق بن سکتا ہے تاکہ وہ تحقیق کے میدان میں زیادہ سرگرم ہوں۔

انہوں نے کہا: طلاب کو بطور نمونہ معرفی کرنا بہت مؤثر ہے، اس سے اساتذہ، دانشوروں اور طلاب میں تحریک پیدا ہوتی ہے اور جب وہ کوئی تحریر یا یادداشت لکھنے کی طرف راغب ہوں گے تو دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ اس کا میڈیا میں آنا دوسروں کو اس علمی مواد سے فائدہ اٹھانے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کو صرف خبر رسانی کی نظر سے دیکھنا کافی نہیں بلکہ اگر اس سے درست استفادہ کیا جائے تو یہ حوزہ علمیہ کی ترقی و پیشرفت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha