حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے مدرسہ علمیہ آیت الله مدنی کاشانی (رح) میں شہید طالب علم «آرمان علی وردی» کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں طلاب و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس شہید کی دینی اقدار اور ولایت فقیہ سے وابستگی قابلِ مثال تھی۔
انہوں نے شہید «آرمان علی وردی» کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: اس شہید نوجوان نے چاقو کے وار برداشت کرنے کے باوجود رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین کرنا برداشت نہیں کی۔اس شہید کی عمر شہادت کے وقت 21 سال تھی، ایک سال یونیورسٹی میں پڑھنے کے بعد تعلیم چھوڑ کر آیت الله مجتہدی کے حوزہ میں شامل ہوا تھا۔
کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، کیونکہ دشمنان اس کے ذریعے دین بیزاری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: والدین، مساجد اور اساتذہ اپنی توجہ دے کر نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کے گمراہ کن اثرات سے بچا سکتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ