حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد غروی نے دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے بین الاقوامی کنونشن غدیر ہال میں منعقدہ "12 روزہ دفاع مقدس میں سوشل میڈیا کے فعال مبلغین کے لئے اعزازی اجلاس" میں اپنے خطاب کے دوران سوشل میڈیا میں تبلیغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج مذہبی تبلیغ صرف روایتی طریقوں سے ممکن نہیں ہے اور اس کے لیے سائبر اسپیس کی صلاحیتوں اور فن کی زبان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے "12 روزہ دفاع مقدس" جنگ اور اس میں حاصل ہونے والی فتوحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس دور میں مختلف عوامل، جن میں الہی امداد، اسلامی نظام کی عظمت اور مقام معظم رہبری کی دوراندیش قیادت شامل ہیں، نے ملک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا: کسی بھی ملک کا اقتدار، اس کی عسکری طاقت سے بالاتر ایک تصور ہے۔ اس واقعے میں قومی یکجہتی اور سپاہ، فوج اور عوام کی ہم آہنگ موجودگی نے دشمن کو حیران و پریشان کر دیا۔

آیت اللہ غروی نے اس دور میں میڈیا کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: قومی میڈیا اور سائبر اسپیس نے بیداری، آگاہی اور دشمن کے نفسیاتی عملیات کو ناکام بنانے میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان سرگرمیوں کا داخلی مورال بلند کرنے اور جمہوری اسلامی کے بین الاقوامی مقام کو بہتر بنانے پر نمایاں اثر ہوا۔
انہوں نے مزید کہا: آج ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ معاشرے کے نوجوانوں اور مختلف طبقات کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا میں فعال ہے، اس لیے مبلغین کو گروہی اور اختلافی امور میں داخل ہونے سے گریز کرتے ہوئے صداقت، سچائی اور خبروں کے درست تجزیے کے ساتھ، قومی اتفاق اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ