حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز کے صحافیوں کے لیے "میڈیا، مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا" کے موضوع پر ایک خصوصی تربیتی کیمپ قم المقدسہ میں یاوران مہدی (عج) کیمپ میں منعقد ہوا۔
یہ پروگرام حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد صحافیوں کو جدید میڈیا ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تربیت دینا تھا۔
اس دو روزہ کیمپ میں ماہرین نے مختلف ورکشاپس اور لیکچرز کے ذریعے صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا، خبر نویسی میں مصنوعی ذہانت کے کردار اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال پر تربیت دی۔
یہ تربیتی کیمپ صحافیوں کے لیے نئی مہارتیں سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔









آپ کا تبصرہ