بدھ 23 اپریل 2025 - 20:47
مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال میں ممتاز ہونے سے مراد اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی حکمرانی کا حصول ہے

حوزہ/ اشراق انوویشن سینٹر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمد قطبی نے کہا: یہ جو رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ "ایران کو مصنوعی ذہانت (AI) میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں ہونا چاہیے"، اس کا مطلب صرف چیٹ جی پی ٹی اور اس جیسے ٹولز کا استعمال نہیں بلکہ اصل توجہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی حکمرانی پر ہونی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم میں انسانی علوم کی اسٹارٹ اپز کی ترقی میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال اور صلاحیتیں" کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ تخصصی نشست میں ڈاکٹر بہروز مینائی، حجت الاسلام والمسلمین محمد قطبی اور ڈاکٹر محسن نظری نے شرکت کی۔

انہوں نے اس نشست میں مصنوعی ذہانت (AI) اور میٹیریل کے باہمی تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس موضوع کو دو زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے؛ ایک ہے "میٹیریل اور مواد کی تولید کا نظم" جس میں متن، ویڈیو، پرانے مواد کی احیا اور اس کی کیفیت بخشی شامل ہے لیکن جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ ہمیں مان لینا چاہیے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے مواد کی تولید اب سیراب ہو چکی ہے لہٰذا اب ہمیں "مواد کے مصرف" کی مدیریت کی طرف جانا ہوگا۔

اشراق انوویشن سینٹر کے مدیر نے مزید کہا: مواد کے مصرف کی مدیریت کے حوالے صارفین کو چاہیے کہ وہ خود ایسی پالیسی اپنائیں جس کے ذریعے سوشل میڈیا کو بتا سکیں کہ وہ اپنے مواد کے مصرف کو خود کنٹرول کریں گے۔ یہ کام درست سوالات، منطقی انداز اور مصنوعی ذہانت (AI) کو سمت دینے کے ذریعے ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے ہمیں خود مناسب ٹولز تیار کرنے چاہئیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد قطبی نے کہا: "مصنوعی ذہانت (AI) اور مواد کے درمیان تعلق کو پروڈکشن مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے نہیں بلکہ مواد کی کھپت کے انتظام کے نقطہ نظر سے کام کرنا چاہیے۔" رہبر معظم انقلاب کے فرمان کہ "ایران کو مصنوعی ذہانت (AI) میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں ہونا چاہیے"، اس کا مطلب صرف چیٹ جی پی ٹی اور اس جیسے ٹولز کا استعمال نہیں بلکہ اصل توجہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی حکمرانی پر ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha