بدھ 12 فروری 2025 - 21:10
حوزہ نیوز ایجنسی میں "اخبارِ مصنوعی ذہانت" کے خصوصی صفحے کا افتتاح

حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں پیش رفت کی کی خبروں کے دنیا تک پہنچانے کے لیے "اخبارِ مصنوعی ذہانت" کے نام سے خصوصی صفحے کا آغاز کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں پیش رفت کی کی خبروں کے دنیا تک پہنچانے کے لیے "اخبارِ مصنوعی ذہانت" کے نام سے خصوصی صفحے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ صفحہ ایک اہم نشست کے دوران، جس میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کے نمایاں شخصیات شریک تھیں، باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔

اس تقریب میں قم کے صدا و سیما کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پہلوانیان، حوزہ علمیہ کے میڈیا و سائبر اسپیس مرکزی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی، اور حوزہ علمیہ کے اسمارٹ ٹیکنالوجیز کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر قاسمی سمیت دیگر میڈیا ماہرین اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

نشست کے دوران حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے میڈیا کے رجحانات بدل رہے ہیں، اور ہمیں اس میدان میں خودمختاری کے لیے بامقصد اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے موثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ عوامی آگاہی کے لیے مصنوعی ذہانت سے متعلق موضوعات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرے۔

ڈاکٹر قاسمی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف میڈیا بلکہ حکمرانی کے نظام میں بھی بنیادی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس میدان میں اپنی کوششیں اور اپنے نظریات کو پیش نہ کریں، تو دوسروں کی مسلط کردہ تعبیرات ہم پر حاوی ہو جائیں گی۔

اس نشست میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے فلم سازی جیسے جدید موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ حوزہ نیوز ایجنسی میں "اخبارِ مصنوعی ذہانت" کے صفحے پر جدید ترین خبروں اور تحقیقاتی مواد کو باقاعدگی سے شائع کیا جائے گا تاکہ علمی اور دینی حلقے اس حوالے سے آگاہ رہ سکیں۔

یہ صفحہ ان تمام افراد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہوگا جو مصنوعی ذہانت کی ترقی اور اس کے اثرات سے متعلق مستند اور تحقیقی خبریں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha