بدھ 30 جولائی 2025 - 07:00
آیت اللہ اعرافی نے حوزات علمیہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں کلیدی کردار ادا کیا ہے

حوزہ / اسلامی مشاورتی اسمبلی کے بجٹ کنسولیڈیشن کمیشن کے نائب چیئرمین نے کہا: آیت اللہ اعرافی نے مستقبل بینانہ نظر کے ساتھ حوزات علمیہ کی رہنمائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بنیادی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں اسلامی مشاورتی اسمبلی کے بجٹ کنسولیڈیشن کمیشن کے نائب چیئرمین محسن زنگنہ نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا: پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ساتویں ترقیاتی پروگرام میں حکومت کو موظف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے مصنوعی ذہانت کی ترقی پر خصوصی تاکید کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کسی خاص شعبے تک محدود نہیں بلکہ شعر، ادب، فنون، صنعت، پیٹروکیمیکل، آٹوموبائل، معیشت اور حتیٰ کہ دنیا کے مالیاتی شعبوں کو بھی شامل کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کے پروگرامز اور بجٹ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا: اس ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال کی وجہ سے گیارہویں پارلیمنٹ نے اس موضوع کو ساتویں ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا: بارہویں پارلیمنٹ میں اس سال فراکشنز کی تعداد 38 تک کر دی گئی ہے جن میں سے ایک مصنوعی ذہانت کا فراکشن ہے اور نمائندے اس میں رکنیت لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی طرح صمت کمیشن میں سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

تربت حیدریہ کے ایم۔این۔اے نے کہا: مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرگرم افراد جیسے حوزات علمیہ کے ذمہ داران مصنوعی ذہانت سے متعلق اپنی ضروریات اور رکاوٹیں ایک منصوبے کی شکل میں مرتب کر کے ہمیں پیش کریں تاکہ پارلیمنٹ میں اس شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں اور ضرورت پڑنے پر اس کے لیے معاونت اور بجٹ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے حوزات علمیہ کے سمارٹ ٹیکنالوجی جیسی مصنوعی ذہانت کے متعلق کہا: آیت اللہ اعرافی نے آثار کی تدوین اور اشاعت کے عمل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اسلامی علوم کی معلومات محدودیت سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ اعرافی نے مستقبل بینانہ نظر کے ساتھ حوزات علمیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی اور تحقیقی عمل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا ہے اور بنیادی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha