حوزہ نیوز ایجنسی سمنان سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، فاطمہ الزہرا بسیج طلاب کی سرپرست محترمہ بنائیان نے اس نشست کے دوران سورہ علق کی ابتدائی آیات "اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ، خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:یہود اور مشرکین اسلام کے ابتدائی دور سے لے کر آج تک دینِ اسلام کے سب سے بڑے دشمن شمار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: یہودیوں نے انبیاء (ع) کو اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھا اور ان کے خاتمے کی کوشش کی حتیٰ کہ آج بھی وہ مختلف طریقوں سے اسلام کے نور کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مصنوعی ذہانت، تبلیغ اسلام اور تمدن نوین اسلامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ سائنسی ترقی اور مصنوعی ذہانت کے تناظر میں مقام معظم رہبری نے بھی تبلیغ کے جدید طریقوں، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر تاکید کی ہے۔
محترمہ بنائیان نے کہا: اسلام نابِ محمدی کی تبلیغ کو مؤثر بنانے کے لیے، دنیا کی مختلف زبانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعہ قرآن و احادیث کو بہترین شکل میں پیش کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے طلاب کو مصنوعی ذہانت (AI) پر توجہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا: علومِ جدید اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں مہارت حاصل کریں تاکہ اسلامی تعلیمات کو زیادہ موثر، تخلیقی اور جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ