جمعرات 6 نومبر 2025 - 07:39
دینی تبلیغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) سے استفادہ ناگزیر ہے

حوزہ / ہماری موجودہ فعالیت کا ایک اہم حصہ ہمارے طرز زندگی، مذہبی اور سماجی مسائل کے شعبوں میں بہترین معاونوں کو ڈیزائن کرنا ہے جو اسلامی اصولوں پر مبنی ہوں اور ہمارے مخاطب کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں کیونکہ روایتی انداز میں پیغام پہنچانے کا نظام بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نور اسلامک کمپیوٹر ریسرچ سینٹر کے سرپرست نور حجت الاسلام والمسلمین بہرامی نے کہا: جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) نے دینی تبلیغ کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا: آج لوگ اپنے سوالات کے جوابات براہِ راست ڈیجیٹل ذرائع اور چیٹ بوٹس سے حاصل کرتے ہیں اور اکثر انہی جوابات پر اکتفا بھی کر لیتے ہیں۔ اس صورت میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ماحول کو پہچانے اور اس میدان میں مؤثر موجودگی اختیار کرے۔

سرپرست مرکز تحقیقات علوم اسلامی نور نے کہا: موجودہ دور کا مبلغ اگر ڈیجیٹل ٹولز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ہو تو وہ زیادہ مضبوط اور مدلل انداز میں پیغام پہنچا سکتا ہے بشرطیکہ وہ مخاطب کے ماحول، زبان اور ذہنی ساخت کو سمجھتا ہو۔

انہوں نے کہا: جدید دور میں دینی تبلیغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) سے استفادہ ناگزیر ہے چونکہ اب علم کا بڑا حصہ روایتی مراکز سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منتقل ہو رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ مبلغ دین بھی انہی میدانوں میں موجود ہو جہاں آج کا مخاطب رہتا، سوچتا اور معلومات حاصل کرتا ہے۔ اسی پس منظر میں اسلامی بنیادوں پر اسمارٹ دینی معاونین کی تیاری ناگزیر ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین بہرامی نے کہا: اس سمت میں عملی پیش رفت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایک حدیثی چیٹ بوٹ پہلے سے فعال ہے جو سوالات کے جواب روایات کی روشنی میں فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح قرآنی چیٹ بوٹ بھی حال ہی میں فعال کیا گیا ہے، جو تفاسیر و معارف قرآنی کے مطابق رہنمائی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نور اسلامک کمپیوٹر ریسرچ سینٹر کا وژنیہ ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد ایک جامع اسلامی علوم میں بہترین معاون بننے تک رسائی حاصل کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha